جناح آباد میں پانچ مسلح ڈاکوگھر سے نقدی اورزیورات لوٹ کر فرار۔

ایبٹ آباد: جناح آباد میں پانچ مسلح ڈاکوگھر سے نقدی اورزیورات لوٹ کر فرار۔ ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بدھ کی شام چار بجے جناح آباد گلی نمبر دو میں رہائش پذیر ڈاکٹر امانت علی شاہ کے گھر میں پانچ مسلح ڈاکو گھس گئے۔ ڈاکوایک گھنٹے تک گھر میں موجودرہے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، ایک لاکھ کی نقدی، ایل ای ڈی ٹی وی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اطلاع پولیس کنٹرول، جناح آباد چوکی اور تھانہ میرپور کو دی گئی لیکن ڈاکو پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈکیتی کے بعد شعبہ تفتیش کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے فنگرپرنٹس وغیرہ حاصل کرنے کیلئے کارروائی کی۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے پوش ترین علاقے میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات اور ڈاکوؤں کا باآسانی فرار ہوجانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!