کینٹ بورڈ افسران کی نااہلی: آوارہ کتوں کے حملے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔

ایبٹ آباد: آوارہ کتوں کے حملے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کے افسران اور اہلکاروں کی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ ایبٹ آباد کے پوش ترین علاقے کینٹ بورڈ کی حدود میں واقع ہیں۔ کینٹ بورڈ کی جانب سے کسی بھی جگہ نہ تو کوئی سپرے کیاگیا اور نہ ہی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروایا گیا۔ چند روز قبل نڑیاں میں آوارہ کتوں نے سات سے زائد افراد کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ نڑیاں کے لوگوں نے کینٹ بورڈکیخلاف شدید احتجاج بھی کیا۔ لیکن کوئی ٹس سے مس نہ ہوا۔

کینٹ بازار پشاور ہاؤس کے مالک  50 سال محمد زرید حادثے میں جاں بحق محمد زرید پہلوان حسن ٹاؤن سے صبح سحری کے لئے نان لینے گۓ واپسی پہ کاکول روڈ پہ آوارہ کتوں نے حملہ کیا جس پہ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا جن کا جامہ مسجد کنج میں نماز جنازہ ادا کرنے کے باد سپردے خاک کر دیا گیا کینٹ بازار میں واقعہ پشاور ہاؤس کے مالک محمد زرید کاکول روڈ حادثے میں جان کی بازی ہار گۓ محمد زرید حسن ٹاؤن میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتے تھے جبکہ آبائی گھر کنج میں واقعہ ھے جو گذشتہ روز سحری کے وقت نان کے لئے سپلائی اے اور واپسی پہ آوارہ کتوں نے حملہ کیا جس پہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر مرکزی نالے میں جا گرا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گاۓ محمد زرید پشاور کے رہنے والے تھے جو عرصہ دراز سے ایبٹ آباد میں مقیم تھے جن کی نماز ے جنازہ ادا کرنے کے باد آبائی قبرستان کنج میں سپردے خاک کر دیا گیا

ایبٹ آباد کے شہریوں نے چیف آف آرمی سٹاف، ڈائریکٹرجنرل کنٹونمنٹ سے مطالبہ کیاہے کہ خدارا ایبٹ آباد کنٹونمنٹ میں تعینات بھتہ خور افسران کو فوری طور پر تبدیل کرکے کسی مقامی آفیسر کو تعینات کیاجائے۔ کیونکہ ایبٹ آباد کینٹ میں تعینات ہونیوالے غیرمقامی افسران اور ایگزیکٹو آفیسر صرف یہاں سے بھتہ وصولیاں کرتے ہیں۔ عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے۔ یا پھر کینٹ بورڈ کو فوجی علاقوں تک ہی محدود کیاجائے۔ تاکہ شہریوں کو کوئی سہولت مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!