مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) خاتون نے دو ماہ قبل نومولود بچی کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفن کر دی، تین عورتیں گرفتار، قتل میں ماں بھی شامل۔ذرائع کیمطابق تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع ایک گاؤں کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر کے صحن میں نومولود بچی کودو ماہ قبل قتل کرکے دفن کیا گیا ہے۔مانسہرہ تھانہ پھلڑہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی عدالت سے رجوع کیا اور قبر کشائی کے لیے سیشن جج صاحب مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی۔جس پر جج کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی اور گھر کے صحن سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تو نومولود بچی کی ماں مسماۃ (س)، مسماۃ (ن) اور مسماۃ (س) واقع میں ملوث پائی گئی۔جنکو فوری طور پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قتل کی وجہ لڑکی کا غیر شدہ ہونا تھا۔اور خواتین نے جرم چھپانے کیلئے نومولود بچی کو قتل کر دیا تھا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پیسکو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کینٹ بورڈ کوواپڈا کی گاڑیوں فوری طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور پراپرٹی ٹیکس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو مل بیٹھ کر ایک ماہ کے اندر اندر حل کرنے کیلئے […]