عیدالفطر کے موقع پر خون کی ہولی۔ مشہورکامیڈین میرحیدر عرفان سمیت تین افراد کو قتل کردیاگیا۔

ہری پور، بٹگرام (وائس آف ہزارہ) عیدالفطرکے موقع پر خون کی ہولی۔ مشہورکامیڈین میرحیدر عرفان سمیت تین افراد کو قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کوٹ نجیب اللہ کانگڑہ کالونی سے تعلق رکھنے والے مشہورکامیڈین میر حیدر عرفان کو عیدالفطر کے روز گھریلو جھگڑے کے دوران چچازاد بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ میں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں ورثاء کی دعویداری پر مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔

دوسرے واقع میں عیدالفطر کے روز تبلیغی مرکز بٹگرام کے باہر نماز عید سے قبل گاؤں قنجبوڑی کے دو گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ماجد خان اور محمد نواز گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین نمازی شدید زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ بٹگرام میں دونوں اطراف سے قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!