ایبٹ آبادبگنوترسے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد:تھانہ بگنوتر کی حدود چہانڑ میں 23 سالہ لڑکی کی نعش برآمد۔لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ بگنوتر ریاض کوہستانی نے بتایا ہے کہ دو روز قبل گاؤں چہانڑ کے رہائشی زاہد ولد علی اصغر نے تھانہ بگنوتر میں اطلاعی رپورٹ درج کروائی ہے کہ میری 23 سالہ بہن نزہت بی بی جسکا زہنی توازن بھی درست نہیں ہے وہ دن سے گھر سے لاپتہ ہے اپنے ارد گرد رشتہ داروں سے پتہ کیا ہے لیکن نہ مل سکی۔گزشتہ روز پتہ چلا کہ اس کی لاش چہانڑکے قریب ہی پہاڑی پر پڑی ہوئی ہے جب ہم قریب پہاڑی پر پہنچے تو میری بہن کی نعش وہاں موجود تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔اور نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو اہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش وارثائکے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مقامی لوگوں کے مطابق نزہت بی بی شاید پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گہری کھائی میں گری۔ اور شدید چوٹوں کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!