9

جعلی خواجہ سراء بن کرکمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار۔

ایبٹ آباد: جعلی خواجہ سراء بن کرکمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار۔ میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بیروزگاری اور فحاشی کی وجہ سے بہت سے نوجوان آج کل آپریشن کے ذریعے خواجہ سراء بن جاتے ہیں۔ تاہم اکثریتی میک اپ وغیرہ کرکے خواجہ سراء بن کرمجرے کرنے کیساتھ ساتھ لوگوں سے بھیک مانگنے ہیں اورغیراخلاقی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایبٹ آباد میں بھی درجنوں خودساختہ خواجہ سراء جوکہ حقیقت میں مرد ہوتے ہیں۔ ناچ گانے کے ذریعے اپنی روزی روٹی پیدا کرتے ہیں۔ چندروزقبل کاکول کے رہائشی خواجہ سراء ہنی کو مانسہرہ میں تشدد کے بعد گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔ سنی نامی ایک نوجوان جوکہ اپنے آپ کو ایبٹ آباد کا رہائشی بتاتاہے۔ اس نے بھی خواجہ سراء بن کر ناچ گانے اوربھیک مانگنے کا سلسلہ شروع کررکھاتھا۔ خودساختہ خواجہ سراء سنی نے ایبٹ آباد کے لنک روڈ پر واقع ایک نجی ہاسٹل میں کمرہ کرائے پر لے رکھاتھا۔ جہاں وہ رہائش پذیر تھا۔ سنی کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ اپنے کمرے میں روزانہ کمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرتاتھا۔

بٹگرام کے رہائشی بارہ سالہ طلحہ کا والد فالج کا مریض ہے جواپنے اہل خانہ کی کفالت کیلئے بٹگرام سے ایبٹ آباد میں محنت مزدور ی کیلئے آیا۔ایبٹ آباد میں طلحہ کی ملاقات خودساختہ خواجہ سراء سنی کیساتھ ہوگئی۔ جواسے بھلا پھسلا کر اپنے کمرے میں لے آیا۔ جہاں اس نے طلحہ کو دوروز تک اپنے دوست کی مدد سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سنی نے طلحہ کو خواجہ سراؤں والے کپڑے بھی پہنا دیئے۔ اور اسے کمرے میں زبردستی بند کررکھاتھا۔ طلحہ باتھ روم کی کھڑکی سے فرار ہو کر تھانہ کینٹ پہنچ گیا۔ جہاں اس نے سنی نامی جعلی ہجڑے کیخلاف رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے بارہ سالہ طلحہ کا میڈیکل کروایا۔ جس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے جعلی خواجہ سراء سنی کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ تھانہ کینٹ کے حوالات میں سنی نے وائس آف ہزارہ کے نمائندے کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں تمام تر خواجہ سراء مرد ہیں اور ہم خواجہ سراء بن کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ لڑکا مانسہرہ میں قتل ہونے والے ہنی کے جنازہ پر موجود تھا اس کو میں وہاں سے لیکر آیا ہوں اور اس کو اپنے ساتھ اپنی طرح کرنا چاہتا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں