فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابق سربراہ اظہرشیرخیلی کے بھائی طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابق سربراہ اظہرشیرخیلی کے بھائی طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ اظہرشیرخیلی کے بھائی طاہر ولد محمد افسرنے تقریباً دس سال قبل اپنی والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ تین چارسال جیل میں گزارنے کے بعد طاہر جیل سے رہا ہو گیاتھا۔اظہرشیرخیلی اوران کے خاندان کے دیگرافراد نڑیاں ایبٹ آباد میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکارڈ کو نذر آتش کرنے کے الزام میں اظہرشیرخیلی کو ملازمت سے معطل کردیاگیاتھا جس کیخلاف انہوں نے اپیل دائر کررکھی ہے۔جوکہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ جمعرات کی رات طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی کے مطابق ابتداء میں مقتول سردار طاہر کے ورثاء کی جانب سے قتل کی واردات گھر سے باہرشوکی گئی۔تاہم جب ہم نے چھان بین کی تو قتل کی واردات ان کے گھر کے اندرہوئی تھی۔ اور پولیس کو ایسے شواہد ملے کہ قتل کے بعد موقع سے خون کو صاف کردیاگیاتھا۔ تاہم گھر کے اندر سے ہی خالی خول بھی پولیس کو مل گئے ہیں۔ اہل محلہ نے ہمیں بتایاکہ گھر میں بھائیوں کے مابین جھگڑا ہوا۔ ایس ایچ او کینٹ کے مطابق ہم اس معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔ اورملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!