کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق۔ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے نے مانگل میں تدفین کردی۔

ایبٹ آباد:کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق۔ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے نے مانگل میں تدفین کردی۔ ذرائع کے مطابق میرامانگل کا رہائشی محمد نذیر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔ جمعہ کے روز محمد نذیر انتقال کرگیا۔ ایڈیشنل اے سی ریونیو سید آصف اقبال و اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ مانگل برکت شاہ کی زیرنگرانی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مشتبہ شخص محمد نذیر کی نماز جنازہ ریاں دا میرا مانگل میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ و تحصیل آفیسر ریگولیشن مظہر مظفر اعوان کی ہدایات پرٹی ایم اے سٹاف نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ میت کی تدفین کی۔نماز جنازہ کے موقع پرحفاظتی اقدامات،ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا گیا اور نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے گھر جنازہ گاہ اور قبرستان کو کلورین سلوشن سپرے سے مکمل طور پر ڈس اِنفکیٹ کیا گیا۔میت کو ہسپتال سے جنازہ گاہ تک لانے والے عملے کی استعمال شدہ کٹس کو قبرستان سے ملحقہ خالی پلاٹ میں آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔محمد نذیر کے فیملی ممبرز اور میل جول رکھنے والے افراد کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں متعلقہ محکموں سے فوراً رابطے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!