سردار شاہنواز کی زیر صدارت آل ٹریڈرز فیڈریشن کی کابینہ کا اجلاس: اہم فیصلے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ کا چودھواں باقاعدہ اجلاس۔ تاجر مفاد میں اہم فیصلے کئے گئے۔ گزشتہ روز کئے گئے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیااور صدارت صدر سردار شاہنواز نے کی۔ اجلاس میں ایبٹ آباد بازار کی تزہین و آرائش اور راہ گیروں کی سہولت و سیفٹی کیلئے حکومتِ خیبر پختونخواہ کے منصوبے میں آل ٹریڈ فیڈریشن کو بطورِ سٹیک ہولڈر اعتماد میں لیئے جانے پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئین قرار دیا گیا۔ اور اس سلسلے میں KPCIP محکمہ اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ تاجر قیادت کی ہونے والی مشترکہ میٹنگ میں سائن بورڈ، شیڈز، نالیاں، ٹائل ورک، واش رومز، کچہرا ٹوکریوں، انتظار گاہیں اور دیگر اہم ترقیاتی کاموں پر کابینہ ارکان کو اعتماد پر لیا گیا اور KPCIP کی اس یقین دہانی کہ جہاں جہاں اور جس جس بازار میں ترقیاتی کام کیلئے توڑ پھوڑ کی جائیگی اس بازار کو موقع پر نئی پالیسی کے مطابق فوراً متعلقہ تاجر کو بنا کر دیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ KPCIP سے طے کیئے گئے جذیات کے حوالے سے جنرل باڈی اور تمام تاجر برادری کو آن بورڈ لیا جائے گا اور اس پراجیکٹ کے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا اور پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اس کی املاک کی نگرانی اور اونر شپ کیلئے ہر بازار اور سٹریٹ کی زیلی یونین کو باقاعدہ زمہ داری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!