آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی تیس رکنی کابینہ کا اعلان کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر خان گروپ کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل خالد اسلم اعوان صدر اور حاجی غلام حیدر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے 30 رکنی کابینہ کا اعلان کر کے سردار شیر دل کو سرپرست بنا دیا گیا ہے،اس حوالے سے بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تاجر رہنما عبدالحمید خان جدون،شبیر قریشی،عدیل عباسی،غلام کبریا،فخر عالم کیانی،وقاص حسین،چوہدری یاسر،حاجی شہزاد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر تیس رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔

علی اصغر خان گروپ کی 30 رکنی کابینہ میں چیئرمین عبد الحمید خان، وائس چیئرمین عدیل عباسی،، وائس سرپرست اعلیٰ سعید مغل، سینئر نائب صدور حاجی شہزاد گل، صدرحاجی نذیر، غلام کبریا،فخر عالم کیانی، ملک ارشاد، سردار نیاز بھٹو، عبد المنان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسلم آفریدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سجاد کیانی،جائنٹ سیکرٹریز لیاقت خان اعوان، محمد اقبال، امجد خان جدون، ملک اسد،فنانس سیکرٹری شیخ فرقان خالد، اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری سردار جمیل، اسسٹنٹ سیکرٹری فہد، رابطہ سیکرٹری بلال، آفس سیکرٹری چوہدری یاسر الٰہی، اسسٹنٹ آفس سیکرٹری امجد غالب، لیگل سیکرٹری شیخ بلال،اسسٹنٹ لیگل سیکرٹری نصیر احمد، سیکرٹری اطلاعات فیاض شامل ہیں۔

مختصر تقریب میں تاجر قائدین کا کہنا تھا آل ٹریڈرز فیڈریشن کے الیکشن تعطل کا شکار ہونے سے تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے اس حوالے سے علی اصغر خان گروپ نے فیصلہ کیا کہ تاجروں کو قیادت فراہم کرنے کے اس خلا کو پر کیا جائے،سرپرست اعلی سردار شیر دل کا کہنا تھا بازار میں تاجروں کے ساتھ انتظامیہ کارویہ درست نہیں ہے دکانیں کھولنے والوں کی گرفتاری کی جارہی ہیان تمام مسائل کے حل کے لئے تاجروں کا دفاع کرنے کے لئے علی اصغر خان گروپ نے اپنے عہدیداروں کا انتخاب کیا ہے جو ہر پلیٹ فارم پر تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،اس موقع پر نومنتخب صدر خالد اسلم،جنرل سیکرٹری حاجی غلام حیدر نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکے تاجروں کو درپیش مسائل سے نکالنے کی پوری جدوجہد کریں گے اس موقع پر نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ ہار بھی پہنائے گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!