کنٹونمنٹ کا الیکشن نوستمبرکوہوگا۔بلدیاتی انتخاباتکیلئے حلقہ بندیاں مکمل۔جلدانتخابات منعقد کئے جائینگے: اکبرایوب خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ کینٹونمنٹ بورڈز کے بعد تمام صوبوں میں شہری و دیہی سطح پر بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان عنقریب ہونے والا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیاں مکمل ہونے پر صوبے کے 34 اضلاع کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ آفیسرز اور پریزائڈنگ آفیسرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم صرف پشاور میں حلقہ بندی آٹھ جولائی تک مکمل ہو جائے گی جس کے فوری بعد اس 35ویں ضلع کیلئے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور باقی انتخابی عملہ مقرر کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے صوبوں میں حلقہ بندی کی عدم تکمیل کی بناء پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عملے کی تعیناتی نہیں کی جا سکی اور وہاں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار نظر آرہے ہیں صرف اس اقدام سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے ہمارے اخلاص کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے اس کا کریڈٹ سیاسی قیادت کے ساتھ یہاں کی بیوروکریسی کو بھی جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں ارکان اسمبلی کے وفد کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے مردان میں بلدیاتی انتخابات اور میونسپل سکیموں سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا وفد میں صوبائی وزیر خوراک و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان، مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی اور ظاہر شاہ طورو شامل تھے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پورے ملک میں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن 9 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں ان کیلئے بھی ارکان اسمبلی اور کارکن بھرپور تیاریاں کریں وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی ساخت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں جن میں دھاندلی کے امکانات بالکل ختم اور ہارس ٹریڈنگ کو قصہ پارینہ بنایا جا رہا ہے اب ضلع اور یونین کونسل کو نکال کر صرف ویلج یا نیبرہوڈ کونسل اور تحصیل کونسل کی سطح پر الیکشن ہوں گے ہر ووٹر بیک وقت چھ ووٹ پول کرے گا ایک ووٹ سٹی میئر یا تحصیل چیئرمین، ایک ووٹ ویلج یا نیبر کونسل جنرل ممبر کیلئے جن میں اکثریتی ووٹوں کی بنیاد پر تین ممبرز منتخب ہوں گے، ایک ووٹ کسان مزدور، ایک خواتین، ایک نوجوانوں اور ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کے امیدواروں کیلئے استعمال ہو گا انہوں نے کہا کہ اب شہریوں کو پرانے نظام کے مقابلے میں ووٹ ڈالنے میں زیادہ آسانی ہوگی جبکہ نئے طریقہ کار سے ہارس ٹریڈنگ کے ساتھ ساتھ ووٹنگ سسٹم میں دھاندلی کے امکانات بھی ختم ہو نگے اکبر ایوب خان نے کہا کہ ضلع مردان میں ایک سٹی میئر اور چار تحصیل کونسلوں کے علاوہ 231 ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کی نشستوں پر الیکشن بیک وقت ہوں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی ورکروں کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی بھی قابل اور محنتی بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی اکھاڑے میں اتاریں گے اور انکی مہم بھی تیز کریں گے اسی طرح وہ ووٹروں کو اس نئے نظام میں ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار پر مکمل رہنمائی دیں گے تاکہ پولنگ سٹیشن پر انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اکبر ایوب خان نے مردان میں میونسپل سکیموں سے متعلق واضح کیا کہ صوبائی حکومت نئے مالی سال میں 103 ارب روپے کی لاگت سے شروع کردہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ، 11 ارب روپے کے فنڈز سے ڈسٹرک گورننس، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور 4 ارب روپے سے ریہیبلٹیشن آف رورل روڈز پر کام شروع کر رہی ہے جس میں مردان کا حصہ سب سے بڑا ہے صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے اس علاقے کا پورا نقشہ ہی بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!