کینٹ بورڈریزوسیٹ الیکشن: ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈریزوسیٹ الیکشن: ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ ماہ ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی طلب کئے گئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلق رکھنے والے غلام سرور، ملک سرور، سابق ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر دس ملک سجاد اورمخصوص نشست پر ممبر بننے والے سابق ممبر کینٹ بورڈ ارشداعوان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگاتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشست پر صرف کسان، نوجوان یا پھر کوئی خاتون ممبر کینٹ بورڈ بن سکتی ہے۔ جن امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی کسان، نوجوان یا پر خاتون نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد تمام امیدواروں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!