کینٹ الیکشن:مارٹرلائن جلسہ کے بعدوارڈنمبرآٹھ میں دانیال خان جدون کی کامیابی یقینی ہوگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وارڈ نمبر8 سے دانیال خان جدون کی کامیابی یقینی ہو گئی مارٹن لائن جلسہ کے بعد حلقہ کی فضاء میں نمایاں تبدیلی، وارڈ نمبر8 کے مکینوں نے جلسہ میں بھرپور شمولیت کر کے دانیال خان کی فتح کو یقینی بنا دیاہے اور ان کے حق میں فیصلہ دیدیاہے۔ مارٹن لائن کی تمام برادریوں نے دانیال خان کی فتح میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا تہیہ کر لیا۔حاجی ایا ز خان جدون بھی دانیال خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے۔ وارڈ نمبر8 سے تحریک انصاف کے امیدوار دانیال خان جدون کی کامیابی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں جوں جوں انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں مقابلے کی فضاء بڑھتی جا رہی ہے جبکہ وارڈ نمبر8 میں مقابلہ یکطرفہ نظر آرہا ہے مارٹن لائن میں جلسہ کے بعد حلقہ کی فضاء یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور حلقہ کے عوام نے دانیال خان جدون کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے کنبے میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ معتبر سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ایاز خان جدون بھی دانیال خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں اور دانیال خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ہے مارٹن لائن کے مکینوں نے بھی دانیال خان جدون کے ہاتھ پر ایکا کرتے ہوئے انکی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!