کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا امیدوارالیکشن ٹریبونل میں پانچ ہزار روپے جرمانہ کروابیٹھا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا امیدوارالیکشن ٹریبونل میں پانچ ہزار روپے جرمانہ کروابیٹھا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حالیہ کینٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کو پہلے ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں چیلنج کیاگیا۔ جن کو مسترد کردیاگیا۔ جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں۔ جو کہ خارج کردی گئیں۔ جس کے بعد امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل میں ری کاؤنٹنگ کی درخواستیں دائر کیں۔ جن پر کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار فہیم گل اعوان نے بھی انتخابی نتائج کو ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل سیشن جج اور بعد ازاں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کارروائی کے دوران الیکشن ٹریبونل کی جانب سے نامکمل درخواست جمع کروانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جو کہ اگلی تاریخ پیشی پر پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کو ادا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی پر درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!