کنٹونمنٹ کے انتخابات ملتوی۔ ایک ملٹری اورسول ممبران بنانے کا حکم۔ ایبٹ آباد کیلئے جان محمد بنگش کا نام سرفہرست۔

ایبٹ آباد: کنٹونمنٹ کے انتخابات ملتوی۔ ایک ملٹری اورسول ممبران بنانے کا حکم۔ ایبٹ آباد کیلئے جان محمد بنگش کا نام سرفہرست۔ ذرائع کے مطابق سال 2015ء میں کینٹ بورڈ کے انتخابات تقریباً بیس سال کے بعد منعقد کئے گئے۔ چارسال کے بعد کینٹ بورڈ کے ممبران اپنی مدت پوری کرکے گھروں کو چلے گئے۔ تاہم کچھ عرصہ بعد ان ممبران کی مدت میں توسیع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

23ستمبر کواسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈ اور کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں پورے پاکستان کے کنٹونمنٹ کے سی اوز کو حکم جاری کیا گیاہے کہ وہ ایک ملٹری اور ایک سول ممبر کی نامزدگیاں کریں۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کنٹونمنٹ کیلئے جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش کا نام زیر تجویز ہے۔ جان محمد بنگش سابق ممبر کینٹ بورڈ آفتاب جمال بنگش کے صاحبزادے ہیں۔ جنہوں نے بیس سال تک کینٹ کی عوام کی خدمت کی۔ ایبٹ آباد کینٹ کے شہریوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ جان محمد بنگش کو ایبٹ آباد کینٹ کا سول ممبر بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!