کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) میں مقابلہ سخت۔ مسلم لیگی اور آزادامیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) میں مقابلہ سخت۔ مسلم لیگی اور آزادامیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد اور حویلیاں کینٹ میں جاری کنٹونمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے سروے کیاگیا۔ اکثریتی شہریوں کا خیال ہے کہ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے پاس ماسوائے ایک دو وارڈز میں مضبوط امیدوار نہیں ہیں۔ وارڈ نمبرایک میں پی ٹی آئی کے ناصرسلیمان عباسی اور مسلم لیگی امیدوار سردار جاوید کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ وارڈ نمبر دو میں بھی آزاد امیدوار واجد خان کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے۔ وارڈ نمبر تین میں مسلم لیگی امیدوار و سابق وائس چیئرمین ذوالفقار بھٹوگوجر کی پوزیشن مستحکم ہے۔ایبٹ آباد کینٹ میں وارڈ نمبر چار میں پی ٹی آئی کے امیدوار بشیرخان کی نااہلی کے بعد ان کے بیٹے نزاکت خان کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ وارڈ نمبر پانچ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے۔ وارڈ نمبر چھ میں مسلم لیگی امیدوار اعجازگل اعوان، سابق ممبر کینٹ بورڈ فیصل شاہ ایڈوکیٹ کے کزن سیّدخرم شہزاد اورپی ٹی آئی کے امیدوار قاضی احتشام الحق کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے۔ وارڈ نمبر سات میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ وارڈ نمبر آٹھ میں پی ٹی آئی کے امیدوار دانیال خان جدون کی پوزیشن مستحکم ہے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگی امیدوار ارشد محمودسابق اعزازی کینٹ بورڈ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وارڈ نمبر نو میں مسلم لیگی امیدوار ملک سجاد کی پوزیشن مستحکم ہے۔ اس وارڈ میں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے ملک سجاد کے کزن ہارون خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیاگیا۔ لیکن موصوف کی اس وارڈ میں پوزیشن انتہائی خراب ہے۔ وارڈ نمبر دس میں مسلم لیگی امیدوار نبیل اشرف تنولی کی پوزیشن مستحکم ہے۔ جبکہ ان کے مدمقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز خان جدون کی پوزیشن بہت خراب جا رہی ہے اور ان کی کامیابی کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔

جبکہ حویلیاں کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم لیگی امیدواروں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حویلیاں کینٹ میں نئے لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ حویلیاں کینٹ میں بھی مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر لیاقت خان جن کو مسلم لیگ کا ٹکٹ نہیں دیاگیا۔ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ لیاقت خان کی پوزیشن پی ٹی آئی کے امیدوار کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے۔ سابق مسلم لیگی ممبر حویلیاں کینٹ رحمت علی تنولی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار باسط خان بھی الیکشن جیتنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!