تین مسروقہ گاڑیوں سمیت پکڑے جانیوالے کارلفٹرظفرکو میرپور پولیس نے مک مکاکے بعد چھوڑ دیا۔

ایبٹ آباد:تین مسروقہ گاڑیوں سمیت پکڑے جانیوالے کارلفٹرظفرکو میرپور پولیس نے مک مکاکے بعد چھوڑ دیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کے رہائشی ظفر نامی کارلفٹر کو تھانہ میرپور کے اہلکار نے چند روزقبل تین مسروقہ گاڑیوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا۔جسے مبینہ طور پر بھاری لین دین کے بعد چھوڑ دیاگیا۔ ظفرکی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ میرپور کے اندرونی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ جبکہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ اوعبدالغفورکوہستانی نے ظفرنامی کارلفٹرکی گرفتاری اور رہائی سے انکار کیاہے۔

Facebook Comments