ڈپٹی اٹارنی جنرل کے فرائض بھی انجام دیئے اعظم خان کا بینہ میں وزیر قانون تھے۔
پشاور ہائی کورٹ بھائی نذرحسین شاہ سیکرٹری جنگلات، شہزاد ندیم بخاری ڈی آئی جی اور بہن ایس ایس پی اسلام آباد ہیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائر ڈ سید ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد کے گاؤں دکھن سیداں یوسی سر نہ حالیہ یونین کونسل میر پور میرا سے ہے۔ سید اصغر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے چچازاد بھائی سید سلطان شاہ کا کول کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ سید ارشد حسین شاہ نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد سے حاصل کی اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر کے ایبٹ آباد سے وکالت شروع کی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختو نخوا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہے انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ بار کے عہدیدار بھی رہے۔ وہ بطور چیف جج عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے، خاندانی ذرائع کے مطابق ان پر قسمت کی دیوی شادی کے بعد مہربان ہوئی اور ترقی کے زینے طے کرتے گئے۔ ان کی بطور نگران وزیر اعلی نامزدگی ایبٹ آباد کے لئے اعزاز ہے۔ ان کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرحوم نگراں وزیر اعلی محمد اعظم خان نے اپنی کابینہ میں شامل کیا اور انہیں قانون مذہبی امور اوقاف اور انسانی حقوق کے قلمدان سونے تھے تاہم محمد اعظم خان کی وفات کے باعث انہیں نگراں وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔ ارشد حسین شاہ بڑے مدبر، دھیمے مزاج اعلی اخلاق اور کردار کے مالک ہیں۔ ارشد شاہ کے ایک بھائی شہزاد ندیم بخاری اسلام آباد میں ڈی آئی جی آپریشن دوسرے سید نذرحسین شاہ خیبر پختو نخوا میں سیکرٹری محکمہ جنگلات اور ان کی بہن ذاہدہ بخاری اسلام آباد میں ایس ایس پی ہیں ان کے ایک بھائی اظہر حسین شاہ نیشنل بینک کے آفیسر اور ایک بھائی اختر شاہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
