کینٹ بورڈ ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں کو کینٹ میں شامل کرنے سے باز رہے: جان محمد بنگش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود کو کینٹ بورڈ میں شامل کرنے پر مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی نے کینٹ بورڈ کے افسران کو غیر قانونی توسیع روکنے کا مطالبہ کیا ہے،کینٹ بورڈ نے سرسید کالونی،آفیسر کالونی میرپور چوک سمیت دیگر مقامات کے مکینوں کو ٹیکسز کے نوٹسز جاری کئے ہیں جس پر جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ قبضہ مافیا کا روپ دھار رہا ہے۔اپنی من مرضی سے ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں کو کینٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد 1962کے نقشہ کو مدنظر رکھے جب کہ کینٹ بورڈ کے 1924ء ایکٹ کے تحت سویلین آبادی والے علاقے کینٹ کی حدود میں شامل نہیں کئے جاسکتے ہیں جب کہ افسران نے تمام قانون بالائے طاق رکھ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی آباد ی کو زبردستی شامل کرکے نوٹسز دینا شروع کر دیئے ہیں،اور سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، مذکورہ علاقے ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں ہیں اور مکینوں کے ووٹ بھی یونین کونسل میرپور میں درج ہیں،کینٹ افسران نے اپنی مرضی سے ان علاقوں کو شامل نہ کرے،انہوں نے کینٹ بورڈ افسران سے ان معاملات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!