پانی ملادودھ فروخت کرنے پر باڑہ ٹاور میں کراچی ملک شاپ کوسیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ کی عوامی شکایات پر لوئر جناح آباد میں واقع کراچی ملک شاپ پر چھاپہ۔ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ دکان سیل کردی گئی،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز محکمہ کینٹ بورڈ کے فوڈ انسپکٹر رانا شعیب نے عوامی شکایات پر باڑہ ٹاورمیں واقع کراچی ملک شاپ پر چھاپہ دودھ ٹیسٹنگ کے بعد غیر معیاری دودھ نکلنے پر کراچی ملک شاپ کو سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر رانا شعیب کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کی حدود میں کسی کو بھی عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انشائاللہ کینٹ بورڈ کا عملہ میری نگرانی میں اسی طرح بلا خوف کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!