بیوی کی ناراضگی: کینٹ بورڈ کی ٹیکس برانچ کے اہلکار نے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد:کینٹ بورڈ کی ٹیکس برانچ کے اہلکار نے خودکشی کرلی۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ حسن ٹاؤن کا رہائشی ملک زبیر ولد محمد اشرف کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ٹیکس برانچ میں ملازمت کرتا تھا۔ ملک زبیر کی بیوی ایک ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ جو کہ گھر واپس آنے پر تیار نہ تھی۔ ملک زبیر اپنے تین بچوں کو بھی سنبھال رہا تھا۔ بیوی کے رویئے سے تنگ آکر ہفتہ کے روز زبیر نے پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی سپلائی کے انچارج بلال خان موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!