کنٹونمنٹ بورڈ اورٹی ایم اے ایبٹ آباد کے مسائل کے ذمہ دار۔

ایبٹ آباد شہر تجاوزات مافیا کے نرغے میں ضلعی گورنمنٹ کینٹ بورڈ ٹی ایم اے اور ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت کاکردار جیسا کہ آپ جانتے ہیں ایبٹ آباد شہر کی خوبصورتی دن بدن ماند پڑھ رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ایبٹ آباد شہر میں تجاوزات مافیا کا راج ہے اگر آپ کو یاد ہوتو ایبٹ آباد میں تعینات جس نے اس تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا آغاز کیا وہ تھے اس وقت کے اے سی اسامہ وڑائچ مرحوم انہوں نے ایک دبنگ طریقے سے ایبٹ آباد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیئے انکروچمنٹ کرنے والی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریش کیا تھا اس کے بعد ایک کاوش فرحان شنواری نے کی لیکن وہ بھی قبضہ مافیا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ نہ کرسکے ایک اور چہرہ جس نے ایبٹ آباد شہر کو تجاوزات مافیا کے چنگل سے آزاد کروانے کی کوشش کی وہ تھے سابقہ ٹی او آر مظہر مظفر اعوان جنہوں نے نہ صرف انکروچمنٹ ختم کرنے کیلیئے ایک اچھی حکمت عملی سے کام شروع کیا تھا بلکہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی کمال مہارت سے فرنٹ پر لیڈ کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہریوں کو کورونا سے محفوظ کرنے میں اھم کردار ادا کیا۔

مظہر مظفر اعوان نے کورونا کے خلاف اگلے محاذ پر جنگ لڑی ایبٹ آباد شہر میں جگہ جگہ ہاتھ دھونے کے لیئے بڑے بڑے ٹینک نصب کیئے کورونا کے کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر روٹین سیجراثیم کش اسپرے بھی کرواتے رہے مظہر مظفر اعوان کے اٹھائے گئے اقدامات اب ایک کہانی بن کررہ گئے ہیں بات ہورہی تھی تجاوزات کی تو اس سلسلے میں موجودہ وقت میں کسی قسم کے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے جابجا منی اڈے بھی تجاوزات کا بڑا سبب بنے ہوئے ہیں ٹریفک پولیس کی کارکردگی بھی فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت نے بھی متعدد بار تجاوزات ختم کرنے کے حوالے دعوے کیئے لیکن عملی طور پر نتائج صفر ہی نظر آئے دوسری بڑی وجہ تجاوزات کے خاتمے میں رکاوٹ ایبٹ آباد کی آل ٹریڈ بھی ہے جس کی آپس کی اقتدار کی جنگ نے ایبٹ آباد شہر میں تجاوزات مافیا کو پنجے گاڑھنے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔

اگر دیکھا جائے تو ٹریڈر حضرات کی دوکانوں کے باہر پہلے چھجے نکلے ہوئے ہیں اس کے بعد تھڑے والا ہے اس سے آگے ریڑھی والا کھڑا ہے رہی سہی کسر گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرکے پوری کردی جاتی ہے ایسے میں پیدل چلنے والے خاص طور پر مستورات کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے ایبٹ آباد کی کوئی گلی فٹ ہاتھ سڑک ایسی نہیں ہے جہاں قبضہ مافیا کا راج نہ ہو عید گاہ روڈ ایمپائر روڈ کچہری روڈ سبزی منڈی روڈ جی پی او کینٹ پلازہ روڈ تمام ہی کی منظر کشی کی جائے تو کوئی جگہ آپ کو قبضہ مافیا سے خالی نظر نہیں آئے گی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ تجاوزات مافیا کو محکموں کے بیٹھے کمیشن مافیا کی بھی سپورٹ حاصل ہے جو ان تجاوزات مافیا سے منتھلیاں اور ہفتے وصول کرتے ہیں ایسے میں ایبٹ آباد کی عوام اعلی سیاسی قیادت کمشنر ھزارہ ڈی آئی جی ھزارہ سے اپیل کرتی ہے کہ ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جو ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرے جن کی قبضہ مافیا کا آشیر باد صاصل ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تحریر کے بعد کون کون سے ادارے اپنی ذنداریاں پوری کرتے ہوئے ایبٹ آباد شہر کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے آزاد کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!