سی او ایبٹ آباد کینٹ نے جناح آباد میں پلاٹوں پر قبضے کی کوششوں کا نوٹس لے لیا۔

ایبٹ آباد: جناح آباد سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری آویس خان ایڈوکیٹ کی نوتعینات سی ای آو کینٹ عمارہ عمار سے ملاقات۔جناح آباد سوسائٹی کے نمائندگان کی میڈم عمارا عمار کو آیبٹ اباد میں کینٹ سی ای او کا چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں مختلف امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔جن میں مسجد،جناح آباد میں پلازہ کے امور پر چند اختلافات کا تذکرہ،سکوائش کورٹ و کامرس کالج گراونڈ کے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ملاقات سے پہلے سی ای او نے جناح آباد کا دورہ بھی کیا۔ جناح آباد میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے پلاٹوں پر قبضوں کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

سی ای او کینٹ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اسی ہفتے میں جناح آباد کا دوبارہ تفصیلی دورہ کریں گی اور مسجد،کمیونٹی سنٹر،رہائشی علاقوں سے سکولوں کے انخلاء اور پلاٹوں کا دورہ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مضبوط اور پائیدآر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ میڈم عمارہ عمار کینٹ بورڈ اور علاقہ مکینوں کے لئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ھیں جسکا عزم انہوں نے بات چیت کے دوران کیا۔ اختلافات اور ایشوز اپنی جگہ مگر ہم جناح آباد سوسائٹی میڈم کو تمام مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار اور مکمل سپورٹ دینے کا اعلان کرتے ھیں۔ مسائل کے حوالے سے اختلاف بھی اپنی جگہ موجود ہیں اور آمید کرتے ھیں کہ وہ بھی جلد اپنے حل تک پہنچ جائیں گے مگر ان اختلافات کے باوجود میڈم عمارہ عمار کی شاف و شفاف اور کرپشن فری کینٹ اور صاف اور گرین کینٹ اور نیک نیتی سے کام کے عزم کو مکمل سپورٹ کرتے ھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!