سابقہ قتل مقاتلے کا بدلہ لینے کیلئے نوجوان کو بیدردی سے گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی چوکی چمہڈ کی حدود میں نوجوان کا لرزہ خیز قتل قاتل واردات کے بعد فرار۔ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں چوکی چمہڈ کے گاؤں کوپر کسکی کے نوجوان بابر ولد ارشد قوم تنولی کی نعش کی اطلاع چوکی چمہڈ کو ملی تو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی مقتول کی شناخت نہ ہوئی تو چمہڈ چوکی پولیس نے نعش کو قبضہ لیکر حویلیاں ہاسپٹل پہنچائی اور پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پرچہ اپنی جانب سے درج کیا اور مقتول کے پورے علاقے میں اعلانات اور سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرواہیں جس پر مقتول بابر ولد ارشد سکنہ کوپر کسکی کے ورثاء تھانہ حویلیاں پہنچ آئے۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کروایا تو متعدد فائر مقتول کے جسم پر پائے گئے۔ مقتول کے والد ارشد نے پولیس کو ملزمان نامزد کرنے سے فوری طور روکا پولیس زرائع کے مطابق مقتول کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے متعلقہ برانچ سے ڈیٹا کی تفصیلات کی درخواست کی وجہ قتل سابقہ عدوات بتائی گئی اور کوڈا گروپ کے دشمنی چل رہی ہے پولیس نے زیر دفعہ 302 درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی قتل کی تفتیش خورشید خان ایس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!