چوہدری نیاز قتل کیس کا راضی نامہ ہو گیا۔عمائدین جرگہ کی کاوشوں سے دو خاندان بغل گیر ہو گئے

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پھلوالی قتل کا جرگہ: عمائدین جرگہ کی کاوشوں سے دو خاندان بغل گیر ہو گئے۔ حاجی اسماعیل گجر سابق صوبائی وزیر بلوچستان، الطاف گجرصدر ڈیری فارم ایسوسی ایشن بلوچستان چوہدری محبت، مولانا وحید ‘ مفتی آصف محمود چوہدری عتیق ایڈووکیٹ ‘ قاری رفیق صدر اہلسنت والجماعت تحصیل حویلیاں و دیگر کی کاوشوں سے چوہدری نیاز ولد ریاض قتل کیس کا راضی نامہ دونوں گروپوں میں خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد معززین برادری نے جرگہ میں شرکت کی اور عمائدین جرگہ کو زبردست خراجِ تحسین۔

ذرائع کے مطابق تقریبا نو ماہ قبل 4 اپریل 2022 کو چوہدری نیاز ولد حاجی ریاض قتل ہوا تھا۔ جس کا مقدمہ عبدالرزاق گجر اوراسکے بھائی بابر گجر پر کیا گیا جس پر دونوں جانب کشیدگی کو دیکھتے ہوئے خاندان کے افراد معززین علاقہ اور علماء کرام نے اس قتل کو جرگہ میں بیٹھ کر دونوں خاندانوں کی دشمنی کو ختم کرواتے ہوئے بغلگیر کروا کر علاقے کی کشیدگی کو ختم کروایا اس موقع پر جرگہ کے شرکاء نے مقتول خاندان نے بڑا احسن قدم اٹھایا اور معززین جرگہ کی گذارشات کو مانتے ہوئے اس قتل کو معاف کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!