سٹی انفراسٹرکچر پروگرام: ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد کا دورہ ایبٹ آباد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اے ڈی بی مشن کی ایبٹ آباد دورے کے دوران خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے منصوبوں کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفد نے سینئر پروگرام آفیسر اے ڈی بی عمیر علی شاہ کی سربراہی میں ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور درپیش چیلنجز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف نے مشن اور دیگر عہدیداران کو کے پی سی آئی پی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت، پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی سی آئی پی سید ظفر علی شاہ، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا میجر ذوالفقار احمد(ر)، ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا سرفراز خان جدون، خالد خان سدوزئی، عبدالواحد میر، سیدہ رابعہ سلطانہ، آکسفیم پاکستان کے عہدیداران، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر وسیم بھٹی، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، پی ایم یو اور واساکی ٹیموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تمام منصوبوں کو بہترین معیار کے مطابق بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔سینئرر پروجیکٹ آفیسر اے ڈی بی عمر علی شاہ نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے تاکہ یہ میگا پراجیکٹس آسانی سے بروقت مکمل ہو کر ایبٹ آباد کی تقدیر بدل سکیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادطارق سلام مروت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفد کو ایبٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا اور خیبر پختون خواہ سٹیش امپروومنٹ پروجیکٹ کے منصوبوں کے بروقت تکمیل کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!