سٹی میئرحویلیاں نثارصفدرخان اورنبیل عباسی میں ون ٹوون کانٹے دارمقابلہ متوقع۔

ایبٹ آباد۔(وائس آف ہزارہ)سٹی میئرحویلیاں نثارصفدرخان اورنبیل عباسی میں ون ٹوون کانٹے دارمقابلہ متوقع۔ فلاحی کاموں کی بدولت نبیل عباسی کی مقبولیت میں اضافہ۔ مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام۔ ذرائع کے مطابق تحصیل حویلیاں مختلف مسائل کا شکار رہی ہے۔ ان شہری مسائل کے حل کیلئے کسی نے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔ 2015ء سے 2019ء کے بلدیاتی نظام کے دوران تحصیل حویلیاں میں نظامت کے فرائض سرانجام دینے والے سردار ارسل پرویز تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے حویلیاں شہر کیلئے کچھ نہ کرسکے۔جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا حلقہ تبدیل ہوگیا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ حویلیاں میں مضبوط قد کاٹھ کے مالک ہیں۔ تاہم حلقے کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے بھی حویلیاں کی سیاست سے ہاتھ کھینچ لیا۔ سال 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 38 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے نبیل عباسی الیکشن تو ہارگئے۔ لیکن وہ دیگر امیدواروں کی طرح چپ کرکے گھر میں نہیں بیٹھے۔ بلکہ انہوں نے اپنی عملی سیاست جاری رکھی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔نبیل عباسی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے بعد اورنگزیب نلوٹھہ کی کمی کاخلاء پر ہوگیا۔ نبیل عباسی عوامی مسائل کے حل میں جہاں سب سے آگے رہے، وہیں انہوں نے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) میں نئی روح پھونکنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نبیل عباسی کی جانب سے حویلیاں میں مسلم لیگ(ن) کیلئے بہت زیادہ کام دیکھنے میں آیا۔

حویلیاں میں کہیں بھی کوئی مسئلہ ہوا، نبیل عباسی نے اپنی ذاتی خرچ سے عوامی مسائل حل کروائے۔ جس کی وجہ سے نبیل عباسی نے اڑھائی سالوں میں حویلیاں میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کرلی۔ جبکہ ان کے مقابلے میں حکومت میں ہونے کے باوجود بہت سے افراد عوامی پذیرائی کھو بیٹھے۔ اور اب بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی، ان لوگوں نے افتتاح کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانا شروع کررکھاہے۔ حویلیاں کے سنجیدہ حلقوں کے مطابق آئندہ ہونے والے حویلیاں سٹی میئر کے الیکشن کیلئے حقیقی مقابلہ نبیل عباسی اور پی ٹی آئی کے امیدوار نثار صفدر خان کے درمیان ہی ہوگا۔ حویلیاں کے عوام بہترجانتے ہیں کہ ان کے دکھ درد، غم اور خوشی کے لمحات میں ان کیساتھ کون رہا؟ اور حویلیاں کے شہری مسائل کے حل کیلئے کوئی سپورٹ نہ ہونے کے باوجود نبیل عباسی نے سینکڑوں کام اپنی جیب سے مکمل کروائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!