تاجوال کے دوگروپوں میں تصادم:قتل، اقدام قتل میں مطلوب پانچ ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود میں تاجوال کے دوگروپوں میں تصادم:قتل، اقدام قتل میں مطلوب پانچ ملزمان گرفتار۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گاؤں تاجوال محلہ باڑیاں کے رہائشی دو گروپو ں میں ایک تنازعہ پر مقامی پولیس چوکی چھانگلہ گلی نے زیردفعہ 107 کے چالان میں ایک پارٹی کو پولیس کی نگرانی میں ضمانتوں کے لئے ایبٹ آباد لیکر جارہی تھی کہ لوہر گلیات کے مقامی عزیز آباد بازار میں پہلے سے تاک میں بیٹھی ہوئی محرم وغیرہ نے دل پزیر پارٹی کی گاڑیوں کو روک لیا اور ان کے اترنے کے فوری بعد ڈنڈوں اور سوٹوں سے ان پر حملہ آور ہوگئے اور ان کو شدید زخمی کرنے کے بعد آتشیں اسلحہ سے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجہ میں گولی لگنے سے دل پزیر ولد رحمت اللہ موقع پر جابحق ہوگیا جبکہ نصیر ولد دل پزیر منیر ولد بلاول گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور ان کے دیگر ساتھی الطاف ولد رحمت اللہ عاطف ولداعظم اور الطاف ولد سلیمان ڈنڈوں سوٹیوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے۔

اس دوران متاثرہ پارٹی کے ساتھ جانے والے پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد مقامی لوگ اور پولیس تھانہ بگنوتر کی نفری موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے زخمیو ں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ایبٹ آبادپہنچایا۔ اس موقع پر جابحق ہونے والے دل پزیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔ ادھر پولیس تھانہ بگنوتر نے ایک سنگین واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان جن میں جمیل جاوید پسران نزیر کامران ولد بشیر،محرم نیاز پسران مطیع اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرلیا اور نامزد ملزمان کیخلاف زیر دفعہ302.324.341.34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!