ایبٹ آباد ٹھنڈامیرا میں جائیداد کے تنازعہ پرتصادم: متعدد افرادزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود ٹھنڈا میرا کے قریب جائیداد تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم متعدد افراد شدید زخمی ایس ایچ او بروقت کاروائی دو اطراف سے ملزمان گرفتار مقدمات درج تفتیش شروع، اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ لوئر ملکپورہ ٹھنڈا میرا کے رہائشیوں دو گروپوں گل ولی ولد کریم خان کا اپنے پڑوسی اظہر ولد علی بہادر کا ٹھنڈا میرا کٹھا میں جائیداد تنازعہ چل رہا تھا جو گزشتہ روز شدد اختیار کر گیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسری پر مکوں اور ڈھنڈوں کے وار شروع کر دیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں اطراف سے بارہ افراد گل ولی، خان ولی، عراق خان، عثمان،شاہ ولی،افضل،اظہر، ظہور، اسلم، شفقت، واجد،راشد کو موقع سے گرفتار کرلیا حوالات میں بند کر کے دونوں اطراف سے علت نمبر 175,176 کی زیر دفعہ 337A/34,333A/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی گزشتہ روز تمام ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو جیل روانہ کر دیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!