سازشی عناصر ناکام۔ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پبلک ہیلتھ لیباٹری کا افتتاح کر دیا۔

ایبٹ آباد:سازشی عناصر ناکام۔ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پبلک ہیلتھ لیباٹری کا افتتاح کر دیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہزارہ کیلئے ایم این اے علی خان جدون، سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی کی کاوشوں سے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے پی سی آر مشین دینے کا اعلان چند ہفتے قبل کیاتھا۔ تاہم اس اعلان کے بعد بہت سے نام نہاد رہنماؤں نے منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ ابتداء میں سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی گئی کہ ہزارہ کوملنے والی پی سی آر مشین کو سوات منتقل کردیاگیاہے۔ بعد میں علی خان جدون، مشتاق غنی نے یہ مشین اپنی نگرانی میں منگوا کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کی۔ اپنی شکست دیکھ کر اورخفت مٹانے کیلئے مخالفین نے چند روز کے بعد نئے پروپیگنڈے شروع کردیئے اور عدالتوں میں جانے کے اعلانات نشرکرنا شروع کردیئے۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ا یوب ٹیچنگ ہسپتال میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ ایبٹ آباد کورونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاو اور تشخیص کیلئے کی جانے والی کاوششوں میں خیبر پختوانخواہ حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،صوبہ بھر میں ڈویثرنل سطح پر کورونا وائر س کی تشخیص کیلئے لیبزبنانے شروع کر دئیے ہیں۔ ڈاکڑز،نرسز اور پیرا میڈیکس ملک بھر میں فرنٹ لائن پرکام کر رہے ہیں ان کی محنت اور خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔،محمود خان کا کہنا تھا کہ ایوب میڈ یکل کمپلکس ہزارہ ڈویثرن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی گئی، پی سی آر مشین کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عوام انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

میڈ یکل ڈائریکٹر ایوب میڈ یکل کمپلکس ڈا کٹر احسن اورنگزیب نے وزیر اعلی کوہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے علیحدہ کورونا بلاک،آئی سی یو اور ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا سکیں گے، بدھ کو وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے دورے کے موقع چیف سیکریٹری خیبر پختوانخواہ کاظم نیاز،سپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، ایم این اے علی خان جدون اور سیکرٹری ہیلتھ امتیاز شاہ کے علاوہ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!