کالج روڈمنڈیاں تصادم کیس: تھانہ میرپور سے ملزمان فرار۔ محرر اورسنتری کو معطل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کالج روڈ منڈیاں:تصادم تھانہ کے اندر سے ملزمان فرار ہونے پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے تھانہ میرپور محرر سمیت سنتری معطل،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود پرانا کالج روڈ پر کوہستان کے رہائشیوں اور مقامی افراد کے دومیان معمولی بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ جس کے بعد پولیس نے بکتربندگاڑیاں اور تمام تھانوں کی نفری منڈیاں میں طلب کرلی۔ کوہستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے کالج روڈ پر شدید ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے چند افراد کو گرفتار کرکے تھانہ میرپور منتقل کیا۔ تاہم گرفتارہونے والے ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر تھانہ کے اندر سے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہوربابر آفریدی نے ملزمان کے فرار کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ میرپور کے محرر اور سنتری کو معطل کرکے انکوائری کاحکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!