کمشنرنے ہزارہ بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تفصیلات بتادیں۔

ایبٹ آباد:کمشنرہزارہ ڈویژن سیّدظہیرالسلام نے کہاہے کہ ہزارہ بھر میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد269 صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 23 اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہے۔ اپنے دفترمیں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ہزارہ بھر میں 713 ٹوٹل کیس سامنے آئیں ہیں۔

ایبٹ آباد میں 46 ٹوٹل کیس میں 31 پازٹیو،ہری پور 6 پازٹیو ،مانسہرہ 215 میں سے 47 کیسز پازٹیو اور تورغرہ میں 2 پازٹیو کیسز کورونا کے ہوئے ہیں اس وقت تک ہزارہ بھر میں 23مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 6 کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

اس وقت تک 715 کیس لبیاٹری کو بھیج گئے ہیں اور 86 کیسوں کی رپورٹ پازٹیو آئی اور 551 کیسز نیگیٹیو آئیں ہیں اب تک 44 کیس لیباٹری میں موجود ہیں جنکی رپورٹ آنا باقی ہے آئندہ ایک دو روز میں وہ رپورٹیں بھی آ جائیں گئی اور اس کے بعد کوئی کوروناوائرس کے مریض کی میڈیکل رپورٹ باہر کی کسی لیبارٹری کو نہیں بھیجی جائیں گئی۔

اب کورونا کے زیر علاج مریضوں کی ٹیسٹ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہوں گئے 180 ٹیسٹ کیسز روانہ کی۔بنیاد پر کیئے جائیں گئے ہر چھ گھنٹوں کے بعد 45 کے قریب مذید ٹیسٹ ہوں گئے کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے ہسپتالوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر ہسپتال میں تمام حفاظتی کٹسٹس موجود ہیں اور احتیاطی سامان بھی وافر مقدار میں موجود ہے کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے تمام ڈی ایچ او آفیسر کو سامان کی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت کی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!