کمشنرہزارہ کا جانوروں کی منڈیوں کا دورہ۔ خریداروں اوربیوپاریوں میں حفاظتی کٹس تقسیم۔

ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان مسعود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر سید وقاص علی شاہ تحصیل آفیسر ریگولیشن مظہر خان اعوان کے ھمراہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی منڈی مال مویشیاں تکیہ سکاؤٹ کیمپ مری روڈ کا دورہ کیا منڈی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا منڈی میں موجود خریداروں اور بیوپاری حضرات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی کٹس تقسیم کیں اور افسران بالا کی خدمات کو سراہا اسی تسلسل میں اسسٹنٹ ٹیکس سپریڈنٹ میڈم عائشہ طاہرہ نے عملے کے ھمراہ یونین کونسل شیخ البانڈی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مکمل طور پر ٹھکانے لگانے کے لیئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تیار کیئے گئے خصوصی بائیوڈیگریڈایبل بیگ تقسیم کیئے اور عوام سے گزارش کی کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ان بیگز میں ڈال کر رکھیں جہاں سے TMA سینیٹیشن سٹاف اٹھا کر آسانی سے ڈیمپنگ پوائنٹ تک لے جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!