عام آدمی ڈیفالٹ کر گیا: بدترین مہنگائی نے رمضان سے قبل ہی لوگوں کا کچومر نکال دیا۔رہی سہی کسر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نکال دی۔

رمضان المبارک قر یب آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی بڑا گوشت 450 روپے سے بڑھا کر 630 روپے کر دیا گیا دودھ 180 روپے دہی 200 روپے بین 250 روپے، پکوڑے 380 روپے کلو روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین نہ ہوسکا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) رمضان المبارک قریب آتے ہی پرائس ریویو کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اور ٹی سرکاری لسٹ جاری کر دی گئی بڑا گوشت 450 روپے فی کلو سے بڑھا کر 630 روپے فی کلو چھوٹا گوشت 1000 سے بڑھا کر 1350 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 180 روپے فی کلو، دہی 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، بیسن 250 فی کلو، پکوڑے 380 روپے فی کلو جبکہ سموسہ 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین اجلاس میں نہیں ہو سکا روٹی کے وزن اور قیمت کے تعین کیلئے جلد دوبارہ اجلاس ہوگا نئے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ملک بھر میں مہنگائی کی لہر کے پیش نظر رمضان المبارک قریب آتے ہی ایبٹ آباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

پر ائس ریویو کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران، تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اجلاس میں بڑھا گوشت 450 روپے فی کلو سے بڑھا کر 630 روپے فی کلو، چھوٹا گوشت 1000 روپے فی کلو سے بڑھا کر 1350 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 180 روپے فی کلو، دہی 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، پکوڑے 380 روپے فی کلو ہموسہ 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا اسی طرح بین 250 روپے فی کلو، چاول سیلا کرنل کا ئنات 330 روپے فی کلو، چاول باسمتی کرنل 330 روپے فی کلو، چاول امیری نائن امری سکس 150 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 255 روپے فی کلو، دال مونگ سالم 260 روپے فی کلو، دال مسور 250 روپے فی کلو کر دی گئی اجلاس میں روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں بھی گفت و شنید کی گئی لیکن روٹی کی قیمت اور وزن کا تعین نہیں ہو سکا جس کیلئے جلد ہی دوبارہ اجلاس ہوگا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!