ٹیکنیشن سے مین لائن کی مرمت: کامسیٹس انتظامیہ کی غفلت سے نوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد: ٹیکنیشن سے مین لائن کی مرمت: کامسیٹس انتظامیہ کی غفلت سے نوجوان جاں بحق۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ حویلیاں کا رہائشی جاوید کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد میں نائب قاصدکی پوسٹ پر تعینات تھا۔ تاہم اس سے ٹیکنیشن کی ڈیوٹی بھی لی جاتی تھی۔ بدھ کے روز کامسیٹس یونیورسٹی کی مین لائن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ تاہم پیسکو کے منڈیاں کے دفتر شکایات میں کوئی بھی عملہ موجود نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے کامسیٹس کی انتظامیہ نے ٹیکنیشن جاوید کو مین لائن کی مرمتی کے غیرقانونی احکامات زبانی طور پر جاری کئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکنشن جاوید بجلی کے پول پرچڑھ کر مین لائن کو مرمت کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ بجلی نے اسے پکڑ لیا۔ جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بعدازاں ٹیکنیشن جاوید کی لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جبکہ دوسری جانب کامسیٹس کے ملازمین نے ٹیکنیشن جاوید کی موت کا ذمہ دار یونیورسٹی کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی مین لائن کی مرمت کی ذمہ داری پیسکو کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کس قانون کے تحت جاوید کومین لائن کی مرمت کیلئے بجلی کے پول پر چڑھنے کے احکامات جاری کئے۔ ملازمین نے ٹیکنشن جاوید کی موت کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!