کامسیٹس یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو سود خوری سے بچنے اور حلال رزق کمانے کی رہنمائی کیلئے سیمینار کا انعقاد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں بنک اسلامی اور اسلامک فنانس سنٹر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ اسلامی بنک کاری اور بنیادی حقوق کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد کیا گیا۔جس میں علماء کرام، شہری اور ماہر اقتصادیات طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے اسلامی معاشی نظام اور سود کی ممانعت، اسلامی اور معاشی نظام کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام کے عین مطابق چلنا چاہیے۔اسلامی نظام میں ہی مسلمانوں کی فلاح ہے اور ہمیں حرام طریقوں سے کمائی کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ سیمینار کروانے کامقصد نوجوان طلباء و طالبات کو سود خوری سے بچنے اور حلال رزق کمانے سے راہنمائی دینا تھا۔ آج کل زیادہ تر ملک میں سودی نظام رائج ہے جو کہ مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان میں اسلامی بینکنگ موجود ہے تو اس سے فائد ہ اُٹھاتے ہوئے اسلامک بینک ہی استعمال کرنا چاہیے۔ بینک الاسلامی کے شریعہ ایڈوائزر سینئر شریعہ سکالر مفتی شیخ نعمان صاحب نے اس اسلامک بینکنگ کے بنیادی تصورات اور معاملات پر سیر حاصل گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کرانے کا بنیادی مقصد اسلامی بینکاری کافروغ،حلال آمدنی اور سود سے نجات حاصل کرنے کے لئے راہنمائی کرنا تھا اُنہوں نے کہا کہ شرک کے بعد سود کاکاروبار کرنا سب سے بڑا گناہ ہے۔ سیمینار کے کوآرڈینیٹر داکٹر جمیل انور نے کہا کہ تحقیق اور یونیورسٹی اور بینکنگ سیکٹر کے اشتراک کی اہمیت پر اُن معاملات کو اُجاگر کیا کہ ان معاملات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اور جو اسلامی معاشی نظام بلکہ پوری اسلامی نظام کو قائم کرنے کے لئے لازمی ہے۔ طلباء، بینکوں، انڈسٹری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشتراک سے تعلیم و تربیت جاری رکھیں۔اس موقع پرڈاکٹر عثمان خورشید نے سینٹر آف اسلامک فنانس کے بارے میں آگاہی دی۔ تقریب کے آخر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عزیز اللہ سیال نے تمام مہمانوں جن میں کثیر تعداد میں علماء کرام، شہری اور ماہر اقتصادیات کاشکریہ ادا کیا اور اعززی شیلڈ بھی دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!