حلقہ این اے پندرہ سے آٹھ سو بجلی کے کھمبے غائب۔ نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حلقہ این اے پندرہ سے آٹھ سو بجلی کے کھمبے غائب۔ نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے سابق حلقہ این اے اٹھارہ جس کانام نئی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے پندرہ رکھ دیاگیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق دور حکومت میں اس حلقے کیلئے وفاقی حکومت کے فنڈز سے بجلی کے آٹھ سو پول فراہم کئے گئے جوکہ غائب ہوگئے۔ قومی احتساب بیورو نے بجلی کے ان کھمبوں کی تحقیقات شروع کیں توچند کھمبے لوگوں کے گھروں سے مل گئے تاہم باقی کھمبوں کا کچھ پتہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم غائب کئے جانیوالے آٹھ سو کھمبوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ جس میں پیسکو کے حکام سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!