عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی کہیال کی رہائشی خاتون کرونا وائرس کے شک میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

ایبٹ آباد:عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی کہیال کی رہائشی خاتون کرونا وائرس کے شک میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے مریضہ کو مشتبہ قرار دیا۔مرض کی تشخیص کے لیے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔اس ضمن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش نے بتایا کہ کیہال کی رہائشی 33 سالہ نگہت بی بی جو کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد پانچ روز قبل ایبٹ آباد واپس آئی جسے کرونا وائرس کی علامات پر ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ہمارے ماہر ڈاکٹر کی ٹیم نے معائنہ کیا اور آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مریضہ کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے جنکی رپورٹ اسلام آباد سے آنا ابھی باقی ہیں۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مریض کی حتمی تشخیص کی جا سکے گی کہ کرونا وائرس کا خطرہ ہے یا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!