کورونا وائرس:ایبٹ آباد میں پانچ عدالتوں کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایبٹ آباد کرونا وائرس کے مزید وار جاری ایڈیشنل سیشن جج 8 فمیلی کورٹ1 سول جج 7 سول جج 5 کرونا وائرس رپوٹ مثبت آنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایات پر عدالتوں کو سیل کردیا۔محکمہ صحت کے اہلکاران نے 98 ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے اس ضمن میں زرائع نے بتایا گزشتہ روز کرونا وائرس وبا سے سول جج ایڈیشنل سیشن جج کے نائب قاصد اور بیلف کی رپورٹ مثبت آنے پر 5 کورٹ روم سیل کر دیے گئے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کے ہدایات پر اشتیاق احمد سینئرسول جج ایڈمن کی زیر نگرانی 98 ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ کرکے لیبارٹری کو ارسال کیے گئے موجودہ صورتحال کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے جبکہ مزید جوڈیشری ایبٹ کے ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!