کورونا وائرس: محکمہ صحت نے ایبٹ آباد کے کئی سکولوں کو سیل کردیا۔

ایبٹ آبا:کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں میں پھر سے کورونا پھیل گیا سکولوں میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر متعدد سکولوں کو 5 دن کے سیل کر دیے گئے۔پروگریسو سکول اینڈ کالج،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 اور ایف جی مڈل سکول سپلائی بھی بند کر دیئے گئے۔ سکولوں میں کورونا وائرس تصدیق ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی سفارشات پر سکولوں کو پانچ روزکے لیے سیل کر دیا۔ تاہم دیگر سٹاف کے نمونے لیکر لیباٹری کو بھجوا دیے گئے تمام سٹاف کی مکمل رپورٹ آنے تک سکول سیل رہیں گے۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت سے شہر کے مختلف سکولوں میں کورونا پھیل گیا واضع رہے کورونا کے پہلی لہر کے بعد طویل لاک ڈوان سے تمام کاروباری مراکز اور عدالتوں اور سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ایف جی،پرو گریسو سکول میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر محکمہ صحت کی تصدیق پر ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کو پانچ روزکے لیے سیل کر دیا اور دیگر سٹاف کے سمپیل لیکر لبیاٹری کو بجھوا دے گئے پورے پاکستان سمیت ضلع ایبٹ آباد میں طویل لاک ڈاون کے بعد دوبارہ تعلیمی اراروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور اب تک دس سے زائد سکولوں کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!