کورونا وائرس: شادیوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈورتقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کرونا وائرس کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کر گئی شہر بھر میں آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ سمیت شرح اموات میں دن با دن شدت آتے ہیں محکمہ صحت کی سفارشات پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے شادی بیاہ کی ان ڈور اور آؤٹ دوڑ تقریبات پر پابندی عائد کردی نوٹیفیکیشن جاری۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بھی کرونا وائرس کی کیسز میں دن بدن اضافہ سمیت کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ھوتے ہی ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کی سفارشات پر کرونا ایس او پیز کے تحت ایبٹ آباد شہر بھر میں شادی کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔جس کے تحت ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا جا سکتی ہے ہماری عوام سے اپیل ہے کہ خدارا کرونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس جان لیوا وائرس سے جان بچائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!