ہمارا فیس بک پیج

کورونا وائرس: سیاحتی مقامات پر سرکاری ریسٹ ہاؤسز محکمہ صحت کے حوالے کرنے کاحکم جاری۔

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے موثر تدارک کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے کے سیاحتی مقامات پر قائم تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان ریسٹ ہاوسز کو کورونا کے مریضو ں کے لئے قرنطینہ اور آئسو لیشن مرکز کے طور پر استعمال کیا جائیگا، جسکا قاباعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ایک اور اہم اقدام کے طور پر وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔ اس کنٹرول روم کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی سرگرمیوں اور اقدامات کو مربوط بنانا اور اس سلسلے میں حقائق پر مبنی معلومات اکٹھی کرنا ہے۔ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کریگا اور کورونا وبائکی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو ہمہ وقت آگاہ رکھے گا، جس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ فوری اقدامات کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو احکامات جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سٹاف آفیسر اس کنٹرول روم کے فوکل پرسن ہوں گے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں ملک بھر میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!