سیشن کورٹ ایبٹ آباد کے چھ اہلکاروں کے کورونہ ٹیسٹ مثبت آگئے۔ کورونا کے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں بھی تاخیر۔

ایبٹ آباد:سیشن کورٹ ایبٹ آباد کے چھ اہلکاروں کے کورونہ ٹیسٹ مثبت آگئے۔ پچھلے ہفتے کئے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس آج موصول ہونے کے بعد متعلقہ اہلکاران کو اپنے گھروں میں کورنٹائن کر دیا گیا۔ اور متعلقہ عدالتوں، جن میں ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹ/ایڈیشنل سیشن جج VI, ایڈیشنل سیشن جج VII, جوڈیشل مجسٹریٹ III اور نقول برانچ شامل ہیں، کو سیل کر دیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ بالا عدالتوں اور نقول برانچ کے جملہ اہلکاران کے کورونہ ٹیسٹ جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کے حکم پر، جناب اشتیاق احمد صاحب سینئر سول جج ایڈمن، شفیق اکبر صاحب چئرمین، محمد خورشید عباسی صدر اور ملک وقار سعید جنرل سیکریٹری ایبٹ آبادکی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم نے کئے۔ اس وقت ایبٹ آباد میں کورونہ بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اگر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہ کیا گیا تو اسکا کنٹرول مشکل ہو جائے گا۔

 

کورونا وائرس کے شبہ میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں تاخیر سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ۔

ایبٹ آباد:کورونا وائرس کے شبہ میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں تاخیر سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، بے نظیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ پشاور بھجوانے کے نو دن بعد رپورٹ موصول ہو رہی جس سے داخل مریضوں کے آپریشن بھی التوا کا شکار ہو رہے،ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد بھی حکومتی سطح پر فوری ایکشن کے بجائے سست روی کا عمل شروع ہوگیا ہے,اس حوالہ سے ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا لیب میں 4 سو مریضوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جب کہ بے نظیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مریضوں کے ٹیسٹ خیبر میڈیکل کمپلیکس پشاور بجھوائے جارہے ہیں جن کی فوری ایک روز میں رپورٹ کے بجائے ہفتہ سے اوپر کا وقت صرف ہو رہا ہے جو مریضوں کے علاوہ طبی عملہ کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔

اسی طرح ڈی ایچ کیو میں داخل مریضوں کے آپریشن بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے باعث تاخیر کا شکار ہورہے ہیں،پروانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے نائب صدر ڈاکٹر راحیل نے بھی ٹیسٹوں کی رپورٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے شبہ میں ٹیسٹوں کی فوری رپورٹ موصول نہ ہونے طبی عملہ کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور متاثرہ مریضوں کے وائرس سے عملہ بھی اس کا شکار ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور کورنا کے تشخیصی ٹیسٹوں کی فوری رپورٹ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر اضلاع کی سطح پر صوبہ بھر میں احتجاج کریں گے۔ادھر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے زرائع کے مطابق کورونا سے متاثر 48 گھنٹوں میں نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،78مریض زیر علاج ہیں جن میں 18 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،طبی عملہ کے بھی 36افراد متاثر ہوئے جن میں ڈاکٹر سمیت دو جان کی قربانی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!