کوروناوائرس: ایبٹ آباد کے سرکاری سکولوں میں ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ کا دوہرامعیار ایک طرف انتظامیہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار بند کرکے عوام پر پابندیاں لگا رہی ہے مگر افسوس دوسری جانب حکوت کے زیرِ سایہ چلنے والے سرکاری سکول خود ہی حکومتی ایس او پیز کی دھجیان بکھیر رہے ہیں جس سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کا خدشہ ہے انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے تاکہ کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکے،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ ہوتے ہی حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر سمیت بلخصوص ایبٹ آباد میں بھی کاروبار زندگی بند کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے روز مکمل طور پر لاک ڈاوُن تمام کاروبار بند کر دیا تھا جبکہ باقی پانچ دنوں میں رات آٹھ بچے دوکانیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

مگر ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بجائے ایس او پیز کے تحت سکول کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیے مگر افسوس ایبٹ آباد شہر کے پرائیوٹ و سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا عمل درآمد تو دور کی بات سکولوں کے ٹیچرز اور بچے ایس او پیر کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں سکول میں نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سیٹائیزر بلکہ طلباء چھوٹی کے وقت جتھوں کی شکل میں سکول سے نکلتے دیکھائی دیتے ہیں جس سے زشہر بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے انتظامیہ کی جانب سے سکولوں پر کوئی چیک اینڈ بلنس نہیں گزشتہ دو دنوں میں مختلف سرکاری سکولوں میں درجنوں کیسز سامنے آ چکے ہیں ایبٹ آباد کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پرائیوٹ سکولوں سمیت سرکاری سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو تقینی بنائیں تاکہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے بھی بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!