26

بلین سونامی ٹریزپروجیکٹ: ایبٹ آباد کے کنگلے بھی لاکھوں پتی بن گئے۔

ایبٹ آباد:بلین سونامی ٹریزپروجیکٹ: ایبٹ آباد کے کنگلے بھی لاکھوں پتی بن گئے۔ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعد پورے صوبے میں بلین سونامی ٹریز پروگرام شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایبٹ آباد کے چند لوگوں نے صرف کاغذوں میں نرسریاں بنائیں اور پھر کاغذوں میں ہی لاکھوں درخت محکمہ جنگلات پر فروخت کئے۔ ان بھوت نرسریوں کے ذریعے نہ صرف کل کے کنگلے آج کے لاکھ پتی بن گئے۔ بلکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بھی خوب مال بٹورا۔

ذرائع کے مطابق بعض افراد نے نرسریوں میں آتشزدگی اور حادثات کے ڈرامے بھی کئے۔ یوں محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں لگائی جانیوالی کسی نرسری کی بھی کوئی تصویر یا ویڈیو محکمہ جنگلات کے پاس نہیں ہے۔ لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کے پودے صرف کاغذوں میں ہی خریدے گئے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ، ڈی جی قومی احتساب بیورو سے مطالبہ کیاہے کہ بلین سونامی ٹریز پروگرام کے تحت چلائی جانیوالی نرسریوں کی تحقیقات کی جائیں اور جعلسازی کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں