حویلیاں تھاکوٹ سی پیک میں کرپشن: اسسٹنٹ کمشنر وحید احمد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) حویلیاں تھاکوٹ سی پیک میں کرپشن: اسسٹنٹ کمشنر وحید احمد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں ایف آئی اے کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سی پیک (ہزارہ ایکسپریس وے) حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن کی زمینوں کی خریداری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وحید احمدکولینڈ ایکوزیشن کلکٹرکی ذمہ داری سونپی گئی۔ زمینوں کی خریداری میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی گئی اور سرکاری خزانے کو تیرہ ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ تحقیقات کے دوران سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہونے پر، این ایچ اے حکام نے کیس ایف آئی اے ایبٹ آباد کے سپرد کردیا۔ ایف آئی اے نے اسسٹنٹ کمشنر وحید احمد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے وحید احمد نے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو کہ عدالت نے خارج کردی۔ جس پر ایف آئی اے نے ملزم وحید احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!