گلیات کے بلدیاتی فنڈز میں کرپشن کا انکشاف۔ لاکھوں کے فنڈز ہڑپ کرلئے گئے۔

ایبٹ آباد:سابق بلدیاتی نمائندوں کو ملنے والے فنڈز میں کرپشن کا انکشاف یوسی نگری بالا،نتھیاگلی،بگنوتر،سربھنہ میں استعمال ہونے والے فنڈز کی انکوائری کی جائے عوامی حلقے۔ذرائع کے مطابق گلیات کی یونین کونسل نگری بالا،نتھیاگلی،بگنوتر،سربھنہ کی ویلج کونسلوں کے فنڈز میں سابق بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے لاکھوں روپے کے فٹد میں کھپلوں کا انکشاف کئی ویلج کونسلز میں لاکھوں کے ترقیاتی فنڈز لگائے گئے مگر کئی ویلج کونسلز بھی بالکل کام نہ ہوسکا سابق بلدیاتی نمائندے اپنے پیٹ بھرتے رہے مگر انہیں۔

عوامی نمائندگی کا کوئی تصور نہیں تھا وہ صرف ٹھکیداری سلسلہ پے صفائی کا لاکھوں سالانہ آنے والا فنڈ ہڑپ کرگئے مگر افسوس اپنے دور میں کسی بھی نمائندے نے اپنے عوامی حق کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور نہ آواز بلند کی اس ضمن میں زرائع نے مزید بتایا کہ عوام کی کسی کو فکر نہیں بغیر کاموں کے ہی ان نمائندوں کے بل پاس ہوتے رہے مگر کام نہیں کیا گیا اسی طرح بعض ویلج ناظمین حددرجے کے نااہل تھے جنکے بس میں لیڈرشپ ہی نہیں سابقہ بلدیاتی نمائندے اپنے آپ کو صرف ٹھیکیدار سمجھتے رہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن ایف آئی اے نیب اور ضلعی انتظامیہ گلیات میں ملنے والے فنڈز کی چھان بین کریں اور فنڈز میں کرپشن کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!