پانچ ملین کی کرپشن: یونین کونسل ناڑا کے ترقیاتی و غیرترقیاتی فنڈز کو بیدردی سے ہڑپ کرلیا گیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)گوہرا میرا بالا ناڑہ پی کے 37 حویلیاں 5 ملین کی کرپشن۔ترقیاتی، غیر ترقیاتی فنڈ کو بڑی بے دردی سے ہڑپ کر لیا گیا۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد،سیکرٹری ویلج کونسل کی میں سرپرستی کرپشن ہوئی۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ایم بی غائب کر دی۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے اہلیان ویلج کونسل میرا بالا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اہلیان میرا بالا کا حویلیاں کے مقام پر منشی خان کی رہائش گاہ پر ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں سابق امیدوار ضلع کونسل یوسی ناڑہ یونس اعوان، ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل تحصیل حویلیاں کے صدر چودھری مقبول احمد، غلام سرور اعوان رشید اعوان، رفیق اعوان، جہانزیب اعوان، ماسٹر کرم داد، مصطفی علی، محمد ارشد، محمد افسر ملک اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق گرینڈ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تحقیقات کے راستے رکاوٹ ایم بی فوری انٹی کرپشن کے حوالے کی جائے۔ ویلج کونسل گوہرا میرابالا کا 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جو ھڑپ کیا گیا ھے اسکی شفاف تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔اس عزم کا اعادہ کیا کیا گیا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کیئے گئے تو حویلیاں سے شاھراہ ریشم کو بلاک کیا جائے گا۔ پچھلے چار سالوں کا ترقیاتی غیر ترقیاتی جو ویلج کونسل کے اکاؤنٹ میں پیسہ منتقل ہوا بینک سٹیٹمنٹ کے مطابق 7.1 ملین ویلج کونسل گوہرہ میرا بالا کے جو ترقیاتی کام کے ٹینڈر ہوئے اس کی کوئی خبر نہیں۔ 1.1 ملین گوہرہ میرابالا کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کے نام پر کرپشن کی نظر کر دیے گئے11 لاکھ دفتر کی تزئین و آرائش کے نام پر افسران کی ملی بھگت کے ساتھ غائب کر دیے گئے۔

غلام سرور اعوان، رشید اعوان اور دیگر نے کہا کہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ لاکھوں روپے حکومت سے تنخواہ کی مد میں لیتے ہیں اور ضلع ایبٹ آباد کے انچارج ہیں ایک ویلج کونسل میں پانچ ملین کی کرپشن ہوئی اس وقت کہاں تھے ایکشن کیوں نہیں لیا، اس سے ظاہر یہی ہوتا کہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کرپشن میں برابر کے شریک ہیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع تک نہیں کی گئی۔ بلدیاتی دور ختم ہونے پر آڈٹ رپورٹ تک غائب کر دی گئی۔ یونس اعوان، سرور اعوان اور دیگر اہلیان ویلج کونسل وزیر اعلی کے پی کے، وزیر بلدیات اکبر ایوب خان۔ کمشنر ھزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ھیں کہ ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے ان سے عوام کا ہڑپ کی ہوئی تمام رقم ریکور کی جائے ورنہ تمام تر حالات خراب ھونے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ھو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!