ایبٹ آبادشادی سے انکارپرشادی شدہ لڑکی کوقتل کرنیوالاشوہرکے ہاتھوں قتل۔

ایبٹ آباد(اسپیشل رپورٹر)ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود منو دی بن میں محبت کا شاخسانہ شادی نہ کرنے پر لڑکی سمیت لڑکا قتل ملزمان فرار مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ کوہستان حال منو دی بن کی رہائشی شادی شدہ لڑکی مسماۃ(ر) زوجہ حضرت بلال عمر 25 سال اور عمر دار ولد علیم جان عمر 28 سال کے درمیان دوستی چل رہی تھی جس پر گزشتہ روز عمر دار لڑکی کے گھر گیا اور اُسے کہا کہ میرے ساتھ شادی کرو جس پر لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا اسی دوران لڑکے نے فائرنگ کرکے مسماۃ (ر) بی بی کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہوگیا۔

جس پر لڑکی کے شوہر لڑکے کا پیچھا کرتے ہوئے اسے بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار واجد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا پولیس نے دونوں اطراف سے زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمات درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی اور پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی واضح رہے کہ قتل ہونے والے دونوں لڑکی لڑکا شادی شدہ تھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!