بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کوچودہ سال قید دولاکھ جرمانے کی سزا۔

ایبٹ آباد:چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کوچودہ سال قید دولاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ مدعی کی جانب سے ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور مسعود الرحمن تنولی ایڈووکیٹ نے شعور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے مفت قانونی معاونت کی۔ تھانہ کینٹ کی حدود محلہ اپرکنج جدید کے رہائشی محمد قاسم ولد جاوید نے پانچ سالہ طالب علم عبدالباسط جو کہ شام کے وقت سبق پڑھنے مسجد جارہا تھا کو بہلا پسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پانچ سالہ طالب علم نے اپنے گھر جاکر والدین کو ماجرہ سنایا جس پر طالب علم کے والد نوید حیدر نے 3_9_18 کو ملزم محمد قاسم کے خلاف زیر دفعہ 377 پرچہ درج کروالیا مقامی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ملزم کی طرف سے درخواست ضمانت سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے خارج ہوکر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں لگ گئی جبکہ گزشتہ روز متعلقہ کورٹ نے ملزم محمد قاسم کو چودہ سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی مدعی بچے والد کی طرف سے ظفر اقبال اور مسعود تنولی ایڈووکیٹ نے فی سبیل اللہ کیس کی پیروی کی، جبکہ ملزم کی طرف سے ایڈووکیٹ امجد علی شاہ اور تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!